نظم
میں کیسے دن
تمہارے شہر میں آیا
کہ رخصت ہو
رہی تھیں تم
بہن بھائی سے
اور ماں باپ سے اپنے
کہ رخصت ہو
رہی تھیں تم
خود اپنے آپ
سے
سو میں کیا
اور میری
حیثیت کیا ہے
غنیمت ہے
مجھے اتنا ہی نظارہ
کہ ملبوسِ
عروسی میں
تمہیں آتش
بجاں دیکھا!
[3 مارچ، 1998]
جملہ حقوق بحقِ شاعر ـ بلاگر محفوظ ۔
No comments:
Post a Comment