نظم
بند آنکھوں
میں ڈولتے منظر
اور خیال
دماغ میں جس دم
گڈ مڈ اور
دھندلے ہو جائیں
پھر کھو
جائیں
میں نیند میں
اس دم آتا ہوں
اور گوشت
پوست کا ایک وجود
مصروفِ تنفس
پاتا ہوں!
[17 ستمبر، 1992]
جملہ حقوق بحقِ شاعر ـ بلاگر محفوظ
۔
No comments:
Post a Comment