Monday, October 8, 2012

Poem: 13 - Tumm say meira milna julna


نظم

تم سے میرا مِلنا جُلنا
ویرانوں میں گھومنا پھرنا
پہروں ظلم، سیاست، دولت،
عشق، محبت، شاعری، انساں،
اور شادی کے موضوعات پہ باتیں کرنا
آپس میں چپ چاپ بھی رہنا
پھر بھی کچھ اقرار نہ کرنا
دُکھ تو تم کو دیتا ہو گا
دیکھو! جھوٹ کو جھوٹ نہ سمجھو
جتنی سچی باتیں ہیں –
ساری جھوٹی ہیں!

[20 مارچ، 1988]


جملہ حقوق بحقِ شاعر ـ بلاگر  محفوظ ۔

No comments:

Post a Comment